اسرائیل علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے، ترک صدر کا سعودی ولی عہد کو فون

شائع June 14, 2025
— فائل فوٹو: اسکائی نیوز
— فائل فوٹو: اسکائی نیوز

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیل ’علاقائی استحکام کے لیے خطرہ‘ ہے۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کال میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسرائیل کو روکنا ہوگا اور جوہری تنازع صرف مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے۔

ترکیہ کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر تباہ کن جنگ خطے کے تمام ممالک میں بے قاعدہ ہجرت کی لہریں پیدا کر سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2025
کارٹون : 19 جون 2025