اسرائیل پر کامیاب حملوں کے بعد ایران میں جشن کا سماں

شائع June 14, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے جواب تل ابیب سمیت عزرائیل کے دیگر مقامات پر کامیاب میزائل حملوں کے بعد ایرانی عوام جشن منانے سڑکوں پر نکل آگئے۔

ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ’وعده صادق 3‘ آپریشن کے تحت 13 اور 14 جون کی درمیان شب اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے۔

ایرانی حملوں میں اسرائیل کی متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ خاتون سمیت کم از کم 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایرانی حملوں سے قبل 13 جون کو اسرائیل نے جارحیت کرتے ہوئے تہران سمیت دیگر مقامات پر حملے کرکے ایرانی آرمی چیف سمیت 4 اعلیٰ فوجی عہدیدار اور 6 سائنسدان شہید کردیے تھے۔

ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا جواب دیے جانے اور اسرائیلی مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر ایرانی عوام جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آیا اور وطن سے محبت کے نعرے بھی لگائے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’فوربز‘ کے مطابق اسرائیل پر کامیاب حملوں کے بعد تہران سمیت ایران کے دیگر شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔

ایرانی عوام نے وطن اور فوج کی حمایت میں نعرے بھی لگائے اور صیہیونی ریاست کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ایرانی عوام کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد جشن منانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور دنیا بھر کے عوام نے بھی ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اسرائیل پر ایرانی حملوں کے بعد خصوصی طور پر مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کے افراد نے بھی جشن منایا اور عوام سڑکوں پر نکل آئے، ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی عرب ممالک کے عوام ایرانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 18 جون 2025
کارٹون : 17 جون 2025