سینے کے بال دکھانے کی عتیقہ اوڈھو کی تنقید پر علی رضا نے جواب دے دیا

شائع June 12, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار علی رضا نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے ڈرامے میں سینے کے بال دکھانے کی تنقید پر جواب دے دیا۔

کچھ دن قبل عتیقہ اوڈھو نے ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں علی رضا کے ڈرامے ’دستک‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے شکوہ کیا تھا کہ علی رضا ڈرامے میں بلاوجہ شرٹ کے بٹن کھول کر سینے کے بال دکھاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ خواتین کو کہا اور انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ لمبی آستین والی قمیض پہنیں جب کہ انہیں لباس کے حوالے سے دوسری ہدایات بھی دی جاتی ہیں، اسی طرح مردوں کو بھی خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے علی رضا کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے شرٹ کے بٹن انتہائی نیچے تک کھول رکھے ہوتے ہیں اور ان کی سینے کے بال نظر آ رہے ہوتے ہیں جو کہ غلط بات ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ مردوں کی جانب سے سینے کے بال دکھانا غلط ہے اور اس سے مرد برے بھی نظر آتے ہیں۔

ان کی بات اور تبصرے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین بھی ناخوش دکھائی دیے اور انہوں نے عتیقہ اوڈھو کی بات سے اختلاف کیا، وہیں علی رضا نے بھی مبہم انداز میں انہیں جواب دے دیا۔

شوبز ویب سائٹ کے مطابق علی رضا نے انسٹاگرام پرعتیقہ اوڈھو کے بیان کی ویڈیو پر اپنا دلچسپ رد عمل دیا، جس سے ان کے مداح بھی خوش دکھائی دیے۔

علی رضا نے مختصر جواب دیا کہ ’لگتا ہے انہوں نے تھوڑی غلط جگہ کی بات کردی‘ ساتھ ہی علی رضا نے ’عوام نہیں چھوڑے گی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025