تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کے 8 وکٹوں پر 268 رنز

شائع November 26, 2016 اپ ڈیٹ November 27, 2016
ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے—فوٹو:رائٹرز
ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے—فوٹو:رائٹرز

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لیے۔

موہالی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان الیسٹرکک نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

الیسٹرکک نے نوجوان بلے بازحسیب احمد کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، حسیب احمد 9 رنز بنا سکے۔

انگلینڈ کو 51 کے اسکور پر دواہم نقصانات کاسامنا کرنا پڑا جب جوروٹ 9 اور کپتان کک 27 رنز بنا کر ہندوستانی باؤلرز کا نشانہ بنے۔

جونی بیئراسٹو نے مشکل وقت میں 89 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو سہارا دیا، ان کا ساتھ دینے کے لیے بین اسٹوکس نے 29 اور جوزبٹلر نے 43 رنز بنائے۔

بیئراسٹو آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کا اسکور سات وکٹوں پر 258 رنز بنا تھا جبکہ کرس ووکس 25 رنزبنا کر آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے۔

انگلینڈ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے تھے۔

عادل راشد 4 اور گریتھ بیٹی صفر پر کھیل رہے تھے۔

ہندوستان کی جانب سے امیش یادیو،جایانت یادیو اور رویندرا جدیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 246 رنزسے زیر کیا تھا جبکہ پہلا ٹیسٹ برابری پر ختم ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 جون 2025
کارٹون : 18 جون 2025